نئی دہلی:13/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت اور لوک سبھا اسپیکرسمترا مہاجن نے پارلیمنٹ کے مونسون سیشن کے دوران پارلیمنٹ کو بہترین طریقے سے چلانے پرغوروفکرکے لیے 17 جولائی کو الگ الگ آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمانی معاملات کے وزیر انت کمار منگل کو دن میں سبھی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے جبکہ لوک سبھا کی اسپیکر شام کو مختلف پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ شام کو میٹنگ کریں گی۔ان میٹنگ میں حکومت اور محترمہ مہاجن کی جانب سے مانسون سیشن میں پارلیمنٹ کو صحیح طریقے سے چلانے میں تعاون کی اپیل کی جائے گی۔